ارنا کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ریسلنگ ٹیم نے اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں، پہلی بار دو سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی پر مشتمل چار تمغے حاصل کئے اور پیرس میں جاری اولمپکس میں حصہ لینے والی دنیا بھر کی ریسلنگ ٹیموں میں سب اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
پیرس اولمپکس 2024 میں ریسلنگ کے مقابلوں میں 67 کلو وزن کے مقابلے میں ایران کے سعید اسماعیلی اور 97 کلو کے مقابلے میں محمد ہادی ساروی نے سونے کے تمغے حاصل کئے جبکہ 87 کلو وزن کے مقابلے میں علی رضا مہدی نے چاندی کا اور 130 کلو وزن کے مقابلے میں امین میرزا زادہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
آپ کا تبصرہ